خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں عمران خان

0
64
خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں عمران خان #Baaghi

وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیا جس میں انہوں نے معاشی سیاسی اور معاشرتی حوالے سے گفتگو کی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو اِن نوجوانوں کے پاس جانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔

اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے-

واضح رہے کہ انٹر ویو میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی اوسی کی سفارشات پرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا،اللہ پر یقین اورفوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پرقابو پایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب کورونا آیا توکئی سیاسی رہنماوں نے مکمل لاک ڈاون کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر لاک ڈاون نہیں لگاسکتے، ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا-

ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوال اٹھایا تھا کہ ہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی ۔

افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

Leave a reply