پنجاب: بہاولنگر میں خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان کے ساتھ نارواں سلوک کرنے والے 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس نے فوری ایکشن لیتےہوئےخواتین کو ہراساں کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار
آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، گرفتار ملزمان میں محمد حسنین ، بلاول اسلم ، غلام حسین ، عبدالغفور ، ثاقب رضا ، اور محمد عاقب شامل ہیں۔
ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا
وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ملزمان کوگرفتارکرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے تھے-
قبل ازیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبرکرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں 6 ملزمان کوگرفتارکیا تھاایف آئی اے سندھ کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا-