خیبر پختونخوا حکومت کا اقلیتوں کیلیے بڑا اقدام،بڑے پیمانے پر گرانٹس دینے کا فیصلہ

0
43

اقلیتی نوجوانوں،بیواؤں اور معذور افراد کو گرانٹ دینے کا منصوبہ، روان برس 184 کاروبار شروع کیے جائیں گے، 5 کروڑ بندوستی جبکہ 10 کروڑ ضم شدہ اضلاع میں خرچ کیے جائیں گے، نوجوانوں کو نئے کاروبار کی فراہمی کے لیے، 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک گرانٹ فراہم کی جائیگی،

چترال ( فتح اللہ کلاش) خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کے نوجوانوں، بیواؤں اور جسمانی طور پر معذور افراد کے با عزت روزگار شروع کرنے کے لیے خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا منصوبہ منظور کر لیا ہے ۔ منصوبے کے تحت رواں برس 184 کاروبار شروع کئے جائیں گے محکمہ اوقاف مذہبی و اقلیتی امور کے مطابق منصوبے کے لیے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 5 کروڑ بندوستی اضلاع جبکہ 10 کروڑ ضم شدہ اضلاع میں خراچ کئے جائیں گے، منصوبے کے تحت تین برس تک نوجوانوں کو نئے کاروبار کی فراہمی کے لیے گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کم از کم 50 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے ہوگی ، ذرائع کے مطابق منصوبے میں عمر کی حد چالیس سال رکھی گئی ہے جبکہ خواتین، بیواؤں اور جسمانی طور پر معذور افراد کو ترجیح دی جائیگی اور انہیں کم سے کم اڑھائی لاکھ روپے گرانٹ دی جائے گی رواں برس منصوبے کے تحت 127 افراد کو بندوبستی اضلاع جبکہ 57 افراد کو ضم شدہ اضلاع میں اپنا کاروبار کھولنے کے لیے گرانٹ دی جائے گی۔گرانٹ کی ادائیگی سے قبل کاروبار آئیڈیا طلب کیا جائیگا۔

Leave a reply