وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟
اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس پیپرز لیک ہونے کا معاملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا نوٹس۔
وزیر اعلی نے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے پراونشل انسپکشن ٹیم کو مراسلہ جاری۔ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے سات دنوں میں واضح سفارشات پیش کرے گی۔
پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعانت کے لئے محکمہ تعلیم، داخلہ ، اسپیشل برانچ اور آئی ٹی کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو ٹیم میں بطور ممبر شامل کر سکتی ہے۔
بقول محمود خان، میرٹ کی بالادستی اور شفافیت صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، ,معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی ،اس واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو بھی اس معاملے ملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا صوبہ بھر میں ٹیسٹس کے نتائج روک دئے گئے ہیں، امیدوار اطمینان رکھیں کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے.