خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی ساڑھے 8 لاکھ ووٹوں کےساتھ سب سے آگے

0
39

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی ساڑھے 8 لاکھ ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ،جے یو آئی دوسرے نمبرپر،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کےاندراختلافات اورٹکٹوں کی غلط تقسیم کے باوجود پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تا ہم سب سے زیادہ سیٹیں حاصل نہ کر سکیم

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں اکثریت نشستیں حاصل نہ کرنے کے باوجود ، پی ٹی آئی کے امیدواروں نے صوبے بھر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ان حقائق اور اعدادوشمار کی تصدیق کرتے ہوئے کے پی کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن کامران بنگش کی جانب سے کل ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق حکمران سیاسی جماعت نے 848,122 ووٹ حاصل کیے جب کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے 47 تحصیلوں میں کامیابی کے باوجود 835,384 ووٹ حاصل کیے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) 523,096 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 

 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 276,636 کے چوتھے نمبر ہے ،ن لیگ 270,165 کے ساتھ 5ویں نمبر ہے، جماعت اسلامی (جے آئی) 213,310 ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی کو 12,738 ووٹوں کے ساتھ جے یو آئی (ف) پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد کی دو درجن سے زائد قومی وعلاقائی جماعتوں نے ملک کرجے یو آئی ف کو ووٹ دیا اوراسی اتحاد نے ن لیگ کو بھی ووٹ دے کرتین تحصیلوں میں کامیابی دلوائی ہے

 

 

کامران بنگش نے لکھا تھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے پورے صوبہ میں باقی تمام جماعتوں سے زیادہ ووٹ لئے تاہم الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز پر سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں جس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔PTIکےسپورٹرز اور ووٹرز کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔‘

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم (مقامی حکومتی نظام) کو اس کی جدید شکل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جیسا کہ کامیاب جمہوریتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ناظمین کے براہ راست انتخاب سے گورننس میں بہتری آئے گی اور مستقبل کے رہنما پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔

واضح رہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں 17 اضلاع کی 62 تحصیل کونسلوں میں پی ٹی آئی کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) 22 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پی ٹی آئی کی 14 نشستیں ہیں۔

 

اس کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں 12 آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھ تحصیلوں میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ن لیگ نے 3 اور جماعت اسلامی (جے آئی) نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریک اصلاح پاکستان نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں ہی اور اس کی قیمت پارٹی کو چکانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا تھا، ”غلط امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا سبب تھا۔ اب سے میں ذاتی طور پر پی ٹی آئی کی ایل جی الیکشن کی حکمت عملی کی نگرانی کے پی کے ایل جی الیکشن اور پورے پاکستان میں ایل جی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کروں گا۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ 18 اضلاع میں 19 جنوری 2022 کو ہوگا۔

Leave a reply