خیبرپختونخوا میں پولیس واچ ٹاور کا افتتاح .

0
35

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے لنڈے آخون آباد تھانہ پشتخرہ پشاور میں ہوائی جہازوں کی فلائٹس آپریشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تعمیر کئے گئے پولیس واچ ٹاور کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ پشاور ائیر پورٹ کی بین الاقوامی فلائٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متصل ائیریا میں 172.519 ملین کی لاگت سے 8 واچ ٹاورز کا منصوبہ شروع کیا گیاجس میں سے 5 ٹاورز مکمل ہوکر پولیس کے حوالے کئے جاچکے ہیں اور چھٹے واچ ٹاور کا افتتاح آج بدست آئی جی پی خیبر پختونخوا کیا گیا جبکہ دو واچ ٹاورز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے نقشوں اور چارٹوں کے زریعے آئی جی پی کو تعمیر شدہ واچ ٹاور کے بارے میں تفصیلی پریفنگ دی۔ تقریباََ ایک کنال اراضی پر مشتمل اس واچ ٹاور میں جوانوں کی رہائش سمیت ہر قسم کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ ٹاور کو نائٹ ویثرن کیمروں ،جدید وائرلس سسٹم سے لیس کرادیا گیا ہے۔ واچ ٹاوروں کی تعمیر سے ہوائی جہازوں کو درپیش لاحق خطرات اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کے امکانات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

آئی جی پی واچ ٹاور کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں پر پولیس جوانوں کو فراہم کئے جانے والے جدید اسلحہ وساز وسامان کا معائنہ کیا۔ آئی جی پی واچ ٹاور کے بالائی حصے پر بھی گئے اور وہاں سے جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ائیر پورٹ سے متصل (funnel) علاقے کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ چیف کپیٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply