خدارا ہمیں نکالیں چین میں‌ محصور طالبہ کی حکومت سے اپیل

باغی ٹی وی :چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے طلبا میں سے ایک سٹوڈنٹ نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم اس شہر میں بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں. ہمیں. جلد از جلد یہاں سے نکالا جائے . ہم یہاں ڈپریشن اور اینگزئٹی کا شکار ہیں. ہمیں جلد واپس اپنے ملک میں بھیجا جائے تاکہ ہم سکون کے ساتھ اپنے والدینکے ساتھ رہ سکیں، یہاں پہلے ہی متاثرین کی تعداد 60 ہزار ہو چکی ہے.

چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ

واضح‌رہے کہ چین کے صوبے وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کے والدین ،بہن بھائیوں اوردیگررشتہ داروں نے ان طالب علموں کو وطن واپس نہ لانے پرحکومت کے رویے کے خلاف سخت مظاہرہ کیا. اس سلسلے میں باغی ٹی وی اور معرف اینکر پرسن مبشر لقمان اپنی خصوصی کاوش کر کے ان طلبا کی آواز آگے پہنچا رہے ہیں. حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جلد پاکستانیوں کو یہاں‌سے باحفاظت واپس نکالیں.

Shares: