حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر ایک اور ڈرون طیارےسے حملے کی شدید مزمت جاری

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے ابہا ایئر پورٹ پر حملے کی مزمت جاری
حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت جاری ہے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملےکو کھلم کھلا دہشت گردی قراردیا ہے۔

یمنی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ حوثی ملیشیا اپنے مجرمانہ عزائم کی تکمیل کے لیے معصوم شہریوں اور شہری املاک پرحملے کررہی ہے۔ ابھا ہوائی اڈے پرحملہ حوثیوں کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں‌کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں ایران کے بڑھتے غیرقانونی اثرو رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو سعودی عرب کے فضائی دفاع نے حوثیوں کےدو بم برادر ڈرون طیارے فضائی حدود میں مار گرائے تھے۔ قبل ازیں حوثی ملیشیا نے ابھا ہوائی اڈے پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب میں ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Shares: