قرآ ن بورڈ کی اجازت کے بغیر قرآن پاک کے نسخے چھاپنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت تک تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں وزیر اعظم اور وزیر اعلی ٰپنجاب کے پرنسپل سیکریٹری لا ہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی سے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ آپکے علم میں ہے ؟ محمد خان بھٹی نے عدالت میں کہا کہ آپکے آرڈر کے بعد مجھے پتہ چلا پہلے پتہ نہیں تھا ،وزیراعلی ٰنے اپنی سربراہی میں اس بارے دو میٹنگز کی ہیں ،جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس سے متاثر نہیں ہوتی کہ آپ نے کتنی میٹنگز کیں، عدالت کو صر ف عمل درآمد چاہیے ہوتی ہے ،
پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہو گا، جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کب عمل ہو گا کیا ہم 2050 کی تاریخ رکھ لیں ؟شاید پنجاب حکومت عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی پنجاب بڑا صوبہ ہے، آپکے پاس سارے ڈیپارٹمنٹ ہیں عملدرآمد کیوں نہیں کر رہے ؟ پنجاب حکومت عدالت کو لکھ کر دے دیں آپ کیا چاہتے ہیں ،کیا وفاقی حکومت بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی ؟ توقیر شاہ نے کہا کہ ہم نے عدالت کے احکامات کے بارے میں وزیر اعظم کو بریف کیا ہے ،
سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ
اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل
میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک
قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ
قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا
کیا یہ لوگ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی توہین عدالت کیس میں عدالت برہم