پاکستانی اداکار فواد خان کی عالمی سطح پر مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن شوز میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو حیران کرنے کے بعد انہوں نے 2014 میں سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ بعد میں انہوں نے رنبیر کپور اور انوشکا شرما کے ساتھ اے دل ہے مشکل میں اور سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کپور اینڈ سنز میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی نہترین پرفارمنس کی وجہ سے کافی تعریفیں سمیٹیں۔ تاہم اڑی حملے کے واقعے کے بعد 2016 میں پاکستان کے اداکاروں اور فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ورائٹی کے ساتھ
اپنے حالیہ انٹرویو میں فواد نے بالی وڈ میں واپسی پر بات کی . فواد سے سوال ہوا کہ کیا وہ بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ جب تک معاملات مستحکم نہیں ہوتے وہ اس کا قطعی جواب نہیں دے سکتے۔لیکن فواد نے یہ ضرور کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا سب نے بہت تعاون کیا. ہم سب اچھے دوست ہیں ہم یقینا کسی نہ کسی پلیٹ فارم پر دوبارہ ایک ساتھ کام بھی کریں گے. سیاسی معاملات کیسے بھی ہوں لیکن ہم سب کے تعلقات اچھے رہے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہےفواد خان نے کہا کہ مجھے تصادم سے نفرت ہے، میں اس سے گریز کرتا ہوں.