کیا اقراء عزیز کو انگلش نہیں‌ آتی ؟‌

یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز اپنی بےمثال اداکاری کی وجہ سے ہیں‌ہر دلعزیز . انہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت سمیٹی جو کسی نئے آنے والےفنکار کا خواب ہی ہوسکتی ہے. اقرا عزیز نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں میزبان نے اقرا سے کیوریس curious کا معنی پوچھا تو اقرا عزیز نہیں‌بتا سکیں . پروگرام کے میزبان نے ان کو بہت موقع دیا لیکن وہ نہیں‌ بتا سکیں. اقرا عزیز نے کہا کہ میں اس لفظ کا مطلب نہیں‌بتا سکی میں آج گھر جائوں گی تو میرے شوہر کے ہاتھوں‌میری خیر نہیں. یاسر مجھے بہت ڈانٹیں گے. اقرا کے اس انٹرویو

کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہوئئے زیادہ تر نے یہی کہا ہےکہ ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ کو انگلش نہیں‌آتی. کسی نے کہا کہ انہیں انگلش آتی ہے لیکن وہ انگلش لفظ کا اردو نہیں‌بتا پائیں . جبکہ کسی صارف نے کہا کہ کسی لفظ کا مطلب نہ آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کو انگریزی نہیں آتی. یاد رہے کہ فیروز خان پر جب ان کی سابقہ اہلیہ نے تشدد کرنے کے الزامات لگائے تو اقراء عزیز ہی وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے انکے ساتھ کام کرنے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں‌کر سکتی جو عورتوں کی عزت نہیں‌کرتا ان پر ہاتھ اٹھاتا ہے.

Comments are closed.