اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی سراہی جاتی ہیں، اشنا سوشل میڈیا پر پر اپنے مداحوں کے ساتھ کافی انٹریکشن کرتی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر پوچھ لیا ہے ایک منفرد سا سوال ہے. انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کام والیاں عورتوں کی نسبت گھر کے مردوںکا زیادہ جلدی کام کرتی ہیں اور ان کا رویہ عورتوںسے زیادہ مردوں کے ساتھ اچھا ہوتا ہے. اس سوال کے جواب میںہر کوئی اپنے اپنے تجربے کے حساب سے جواب دے رہا ہے. اشنا شاہ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میرا تجربہ ہے کہ
کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کا کہا ہوا کام دل لگا اور بہت جلدی کرتی ہیں. اشنا شاہ کے اس سوال پر دلچپسپ تبصرے ہو رے ہیں اور ہر کوئی اپنے تجربے کے حساب سے جواب دے رہا ہے. یاد رہے کہ اشنا شاہ نے نہایت کم وقت میں اپنا نام بنایا ہے ان کے کریڈت پر بہت کم پراجیکٹس ہیں کچھ میں اچھی اداکاری ہے اور کچھ میں نارمل اداکاری ہےلیکن پھر بھی وہ ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر باقاعدگی سے اپلوڈ کرکے اپنے مداحوں کی داد وصول کرتی رہتی ہے.