کارتک آریان اس وقت فلم انڈسٹری کے سب سے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اس سال کامیابیوں نے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں . کارتک آریان فی الحال اپنی فلم فریڈی کی کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں. اداکار کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ یہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں . لیکن انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سب کلئیر کر دیا ہے کارتک نے کہا ہے کہ مجھ پر میری فیملی کی طرف شادی کا کوئی دبائو نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں اگلے تین چار سال تک جم کر کام کروں اور میرا دھیان نہ بٹے. میری فی الحال پوری توجہ میرے کام پر ہے میں نہیں چاہتا کہ میں کوئی ایسی چیز کروں یا کسی ایسی ذمہ داری میں پڑ جائوں جس سے میرا کام متاثر ہو . انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں اپنی فیملی کا
جس نے مجھ پر شادی کرنے کا اور فوری شادی کرنے کا پریشر نہیں رکھا. کارتک نے مزید کہا کہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے میرا نام کوئی لے تو ان کو میرا کام سب سے پہلے یاد آئے. یاد رہے کہ کارتک فلم شہزادہ میںنظر آئیں گے وہ اس کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں یہ فلم اللو ارجن کی تیلگو ہٹ فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے یہ فلم اگلے سال 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی .