بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کی جب سے شادی ہوئی ہے ان کے ماں بننے کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں . کترینہ کیف کی چال ڈھال ان کے لباس پر ان کے مداح گہری نظر رکھے ہوئے ہیں . حال ہی میں ایک بار پھر سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں گردش کررہی ہیں . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انڈین اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر اور ویڈیو ز وائرل ہو رہی ہیں۔ان کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ گمان کر رہے ہیں کہ کترینہ ماں بننے والی ہیں اور وہ بہت جلد اس حوالے سے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائیں گی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت ہے یا پھر پہلے کی طرح یہ بھی محض افواہیں ہی ثابت ہوں گی . کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تاحال ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیںکی. لیکن ان کے مداح کوئی بھی
ایسی خبر سننے کے لئے بےتاب ہیں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ماں بننے والی ہیں . یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں ہوئی دونوں نے محبت کی شادی کی اور ان کی شادی میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست دکھائی دئیے. شادی کی تقریبات کو سلمان خان نے خود مانیٹر کیا. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.