اداکار وکی کوشل جو کہ پچھلے دنوںفلم زرا ہٹ کے زرابچ کی پروموشن میں مصروف تھے ، وہ ایک جگہ گئے جہاں پر ان کے ساتھ سارا علی خان بھی تھیں، ان سے کسی نے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں اگر دوسری شادی کرنی ہو تو ہندو مذہب میں دوسری بیوی کو طلاق دینی پڑتی ہے، تو اگر آپ کو کترینہ کیف سے کوئی بہتر لڑکی مل گئی تو کیا آپ ان کو طلاق دیکر دوسری شادی کر لیں گے، تو وکی کوشل ہنس پڑے انہوں نے کہا کہ بہت ہی خطرناک سوال کر لیا ہے آپ نے اور ایسے سوال آپ کررہے ہیں شام کو میں نے گھر بھی جانا ہے.وکی کوشل نے
مزید کہا کہ جنموں جنموں تک کترینہ میری ہے اور میں اسکا ہوں اسکو چھوڑنے کا تو سوچ ہی نہیں سکتا وہ ایک بہترین انسان بیوی اور اداکارہ ہیں، مجھے ان سے بے حد محبت ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کیف نے ڈیڑھ برس قبل شادی کی اور دونوں ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. کترینہ کیف کشمیری ہیںجبکہ وکی ہندو ہیں لیکن دونوںکی خوب بن رہی ہے وکی کی والدہ بھی کترینہ کی مداح ہیں.