کیا خورشید شاہ قید تنہائی میں ہیں؟ سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ ضمانت کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی ہے
عدالت نے کہا کہ نیب نےیقین دہانی کرائی تھی کہ 2 ہفتے میں سپلیمنٹری ریفرنس دائر کریں گے،نیب نے خورشید شاہ کے خلاف اب تک سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں کیا،اب تک 44 میں سے صرف 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے،پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ 2 سال سے گرفتار ہیں،وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 27 جولائی کو خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس خارج کیا عدالت سے ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست ہے،
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہارڈ شپ کب ہوئی، کیا خورشید شاہ قید تنہائی میں ہیں؟سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ خورشید شاہ اسپتال میں ہیں ان کو کوئی سنگین بیماری لاحق نہیں، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسپتال میں کوئی رہنا نہیں چاہتا لیکن ہارڈشپ کا گراوَنڈ واضح نہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میرٹس پر کیس پہلے بھی سنا جا چکا ہے،نیب نے ان 2 ماہ میں ریفرنس دائر نہیں کیا کورونا بھی تاخیر کی وجہ ہو سکتی ہے،
قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے