سپریم کورٹ نے ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست مسترد کردی
ملزمان کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی درخواست دینے پر عدالت برہم ہو گئی، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کی کیا ضرورت ہے؟ وکیل ملزمان نے کہا کہ تین ملزمان ہیں گولی کس نے ماری تعین کیلئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا مردہ شخص خود بتائے گا گولی کس نے ماری،پہلے قتل کرو اور پھر پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کی بے حرمتی کرو،پوسٹ مارٹم قتل کی وجہ جاننے کیلئے ہوتا ہے،مقتول گولی لگنے سے جانبحق ہوا اب دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری نہیں،کیوں نہ آپ کو جرمانہ عائد کیا جائے،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی
عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج