منجھی ہوئی اداکارہ ثروت گیلانی جن کی فلم جوائے لینڈ نے کانز فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا ہے وہ اس کامیابی پر ہیں بہت خوش. اداکارہ ثروت گیلانی کسی بھی کردار کو ایسے کرتی ہیں کہ اس میں ڈوب جاتی ہیں اور دیکھنے والے کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے. ثروت گیلانی ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ، ویب سیریز اور فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں . انہوں نے حال ہی میں بتایا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پروین بابی ان کی خالہ ہیں اور انہوں نے آج تک یہ بات کسی سے اس لئے شئیر نہیں کی تھی کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ جن لوگوں کا تعلق شاہی خاندان کے ساتھ ہوتا ہے وہ شیخیاں نہیں
مارتے. اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے یہ بات میں نے راز رکھی ہے کہ ہمارے اجداد کا تعلق بابی شاہی خاندان سے ہے. یاد رہے کہ پروین بابی کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسی کی دہائی میں بالی وڈ کی فلمی ہیروئینز کا تصور ہی بدل دیا. وہ بولڈ اور خوبصورت اداکارہ تھیں اور ان کی اداکاری اور حسن کے لاکھوں دیوانے تھے. پروین بانی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو کر تنہائی کے عالم میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں،. تاہم اداکارہ ثروت گیلانی نے اب انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کی خالہ تھیں اور انہوں نے خود ہی یہ بات لوگوں سے چھپائی.