بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں جن کی انٹری معروف شو بگ میں ہوئی ہے جس کے بعد رتیش سے متعلق ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی :27 نومبر کو راکھی ساونت نے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس 15‘ میں اپنے شوہر رتیش کے ہمراہ انٹری دے کر سب کو حیران کردیا تھا راکھی کی شادی کے بعد یہ ان کے شوہر کی پہلی عوامی جھلک تھی اور اس دوران راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کا رتیش سے پہلی مرتبہ رابطہ واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے ہوا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رتیش ایک بڑے بزنس مین ہیں جو اپنا زیادہ وقت بیرون ملک گزارتے ہیں تاہم وضع قطع سے نہیں لگتا کہ رتیش بڑے بزنس مین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداح بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب رتیش نے بھی میزبان سلمان خان کے مختلف سوالوں کے جواب دے کر اپنی شناخت سے متعلق کچھ انکشافات کیےرتیش نے بتایا کہ ان کا تعلق بھارتی شہر بہار سے ہے لیکن وہ کام کے سسلے میں بیلجیئم میں مقیم ہیں رتیش کے مطابق انہوں نے راکھی سے شادی کو مختلف وجوہات کی بنا پر پوشیدہ رکھا۔
دوران شو سلمان خان نے ازراہ مذاق راکھی سے سوال کیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ راکھی نے پیسے دے کر اس شخص کو شوہر بنا کر شو میں بلوایا ہے جس پر راکھی کا کہنا تھا کہ نہیں یہ ان کے واحد شوہر رتیش ہی ہیں۔
اس کے باوجود بھی مداح راکھی کے شوہر کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین راکھی اور ان کے شوہر رتیش کے تعلق اور ان کی شناخت کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رتیش بحیثیت کیمرہ مین بگ باس میں ملازم ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اب یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے کہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش بگ باس کی ٹیم میں کیمرہ مین ہیں۔
https://twitter.com/TheRealKhabri/status/1465347298125234179?s=20
اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے کمنٹ میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ایک نے لکھا کہ میں نے ایپیسوڈ میں دونوں کو دیکھ کر حقیقی جوڑا سمجھا لیکن جب رتیش نے بتایا کہ راکھی نے مجھے پرپوز کیا اور پھر راکھی نے بتایا کہ رتیش نے مجھے پرپوز کیا، یہاں وہ اپنے جھوٹ میں پکڑے گئے۔
I thought they were a real couple until I watched Friday’s episode. #Ritesh told #RashmiDesai that #RakhiSawant proposed to him, and later in front of the housemates, he told them that he proposed Rakhi. They are too caught up in their lies that they are forgetting their plans.
— mehhhhhh𓃵 (@Mehhhhhhhh___) November 29, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ رتیش کمیرہ مین ہو بھی سکتا ہے کیونکہ وہ کسی اینگل سے بزنس مین نہیں لگتا۔
ho vi sakta hai kyuki kisi vi angle sey woh multinational company ka boss toh lagta nahi hai😂😂 #Karankundrra
— SONALLI (@PaneruSonali) November 29, 2021
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔