بالی وڈ کی بہترین رقاصہ راکھی ساونت جو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں. وہ آج کل ایک مسلمان لڑکے عادل خان کے ساتھ رہ رہی ہیں ان کی اس کے ساتھ خاصی دوستی ہے انکی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گردش بھی کررہی ہیں. راکھی عادل کے ساتھ دوستی کے بعد کافی بد ل گئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں چھوٹے کپڑے نہیں‌پہنوں گی کیونکہ عادل کو نہ پسند ہیں اور اسلام میں ویسے بھی چھوٹے کپڑے پہننے کی ممانعت ہے. اب راکھی کافی دن سے حجاب میں باہر نکل رہی ہیں اور ان کے سر سے پر مسلسل حجاب دکھائی دے رہا ہے. راکھی کو حجاب میں

دیکھ کر قیاس آرائیاں‌ کی جا رہی ہیں کہ شاید انہوں نے عادل کے ساتھ شادی کرلی ہے اور اسلام بھی قبول کر لیا ہے شاید اسی لئے وہ حجاب کی پابندی بھی کررہی ہے . سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی بحث جاری ہے تاہم راکھی نے ابھی تک یہ کلئیر نہیں‌کیا کہ ان کی عادل کے ساتھ واقعی شادی ہو گئی ہے اور انہوں نے واقعی اسلام قبول کر لیا ہے. یاد رہےکہ راکھی ساونت اور عادل کی حال ہی میں ایک میوزک وڈیو بھی ریلیز ہوئی ہے جسے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. راکھی نہ صرف بہترین رقاصہ ہے بلکہ اداکارہ بھی ہے انہوں نے بگ باس سمیت بہت سارے رئیلٹی شوز میں حصہ لیا.

Shares: