اداکارہ صبا قمر اکثر و بیش تر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پھولوں کی تصویریں پیار بھرے کیپشنز کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کو پھول دینے والا کوئی ہے اور بہت پیار سے وہ پھول بھیجتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پھول دینے والا کوئی ملکی نہیںہے بلکہ غیر ملکی ہے. انہوں نے یہ بات کہتے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ پھول بھیجنے والا مسلمان ہے. صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے سال کے 365 دن مکمل ہونے کی خوشی منائی ہے. صبا
قمر نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر 365 کا ہندسہ درج تھا بعد میں خود کیمرے میں آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ صبا قمر کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد گمان کیا جا رہا ہے کہ شاید ان کو انکا جیون ساتھی مل گیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کے بندھن میںبندھنے والی ہیں. ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ شاید پھول بھیجنے والے کے ساتھ دوستی کو صبا کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے تبہی صبا نے اس قسم کی وڈیو شئیر کی ہے. تاہم اس قسم کی قیار آرائیوں کے باوجود صبا قمر نے تاحال خاموشی اخیتار کی ہوئی ہے.