بگ باس 16 جب سے شروع ہوا ہے تب سے فلمساز ساجد خان کی اس میں شمولیت زیر بحث ہے اور ساجد خان اس وقت شدید تنقید کی زد ہیں ساجد کے ساتھ بگ باس کی انتظامیہ بھی شدید ترین تنقید کی زد میں ہے. لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ساجد جن پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں انہیں شو سے نکال باہر کیا جائے. تاہم اس معاملے میں بگ باس کی انتظامیہ تاحال خاموش ہے اور محسوس یہ ہو رہا ہے کہ بگ باس کی انتظامیہ ساجد خان کو بالکل بھی اپنے شو سے نکالنے کو تیار نہیں ہے. ساجد خان کی بگ باس میں شمولیت پر بگ باس کی انتظامیہ پر تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس گھر میں ساجد خان کو صرف اس لئے بلوایا گیا ہے تاکہ ان پر جو الزامات لگے ہیں وہ اس حوالے سے خود کو کلئیر کر سکیں اور لوگوں کے دلوں میں خود کے لئے نرم گوشہ پیدا کر

سکیں. ساجد خان جو کہ سلمان خان کے بھی قریبی دوست ہیں سلمان خان اس معاملے پر خاموش دکھائی دیتے ہیں. بگ باس کی انتظامیہ پر اب ساجد خان کو شو سے نکالنے کا دبائو ڈالا جا رہا ہے اور دبائو ان لوگوں کی طرف سے ہے جو بگ باس کو پسند کرتے ہیں ،لیکن اب یہ بھی کہا جا رہا ہے بگ باس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ساجد خان کو زبردستی شو سے نہیں نکالیں گے اگر ساجد شو سے نکلیں گے تو شو کے قوانین کے مطابق ہی نکلیں‌گے. یاد رہے کہ ساجد خان پر سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ اور مندنا کریمی سمیت کچھ اداکارائوں کے ساتھ ساتھ ایک صحافی کرشمہ اپادھیائے نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے.

Shares: