کیا سارا خان فلم کریں گی ؟

اداکارہ سارا خان سے انکے حالیہ انٹرویو میں جب سوال ہوا کہ کیا وہ فلم میں کام کریں گے تو انہوں نے کہا کہ کون سا ایسا آرٹسٹ ہے جو فلم نہیں‌ کرنا چاہے گا؟ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود کو بڑی سکرین پر دیکھے اور سراہا جا ئے. میری بھی خواہش ہے کہ میں بڑی سکرین پر نظر آئوں لیکن میں فلم اپنی شرائط پر کروں گی کیونکہ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو میں نہیں‌ کرتی ، میں جو ہوں اور جس طرح کی ہوں اگر اسی طرح کا کردار ملے تو یقینا میں کروں گی. اور اگر میں نے ابھی تک کوئی فلم نہیں کی تو اسکی وجہ ہی یہی ہے کہ مجھے کوئی ایسی کوئی کہانی

سمجھ میں نہیں آئی کہ میں کرسکوں ،باقی آفرز تو آتی رہتی ہیں. سارا خان نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ میں آئٹم سانگ کے حق یا خلاف نہیں‌ ہوں‌لیکن زبردستی کسی چیز کو فلم میں ڈالنا اس کے ضرور خلاف ہوں. ہمیشہ جو چیز دکھائی جا رہی ہواسکا کوئی جواز ہونا چاہیے. لاجک کے بغیر جو بھی کام کریں گے اس پر یقینا تنقید آتی ہے. سارا خان نے مزید کہا کہ اگر مجھے کوئی کمال کی کہانی اور میرے مزاج کے مطابق اس میں کردار مل گیا تو آپکو میں فلم میں دکھائی دوں گی ورنہ ٹی وی تو کررہی رہی ہوں.

Comments are closed.