قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

0
53

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں11 پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں، میں نے اپنی بیٹنگ کےبارے میں نہیں سوچا، ٹیم کیلئے سوچا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر وطن واپسی کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ پی سی بی نے کپتان بنایا وہی ہٹائیں یا برقرار رکھیں فیصلہ انہی کا ہے، کپتانی میں نہیں چھوڑوں گا، بھارت سے میچ میں شکست کے بعد مختلف مواقع پر کھلاڑیوں‌ کے ساتھ برے واقعات پیش آئے. شروع کے میچوں‌ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی. میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچوں‌ میں ہم اچھا نہیں کھیلے تاہم انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچوں‌ میں ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ۔

انہوں‌ نے کہ رن ریٹ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ہم سیمی فائنل میں نہیں‌ پہنچ سکے، اسی طرح سری لنکا کے ساتھ کھیلا گیا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا یوں‌ رن ریٹ بہت کم ہو گیا. پہلے میچ میں بھی کم سکور کی وجہ سے رن ریٹ گر گیا تھا. ہم بڑے مارجن سے نہیں‌ جیت سکے اس کی وجہ پچز تھیں‌. ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ناکام ہوتے ہیں‌ تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتاہے . پاکستانی ٹیم جیتنے کیلئے گئی تھی لیکن کامیاب نہیں‌ ہو سکی. ہماری فیلڈنگ شروع میں‌ کمزور رہی تاہم بعد میں بہتر ہو گئی. ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فارم میں تھےجس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا،

واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے پر ان کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی. آج چند کھلاڑی وطن واپس پہنچے ہیں‌ جبکہ شعیب ملک سمیت دیگر کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کے ساتھ انگلینڈ میں رکے ہیں جو چند دن کے بعد واپس لوٹیں گے.

Leave a reply