آج یہ خبر گردش کرتی رہی کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو آج مبینہ طور پر کسٹم حکام نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا، ان کے قبضے سے مہنگی گھڑیوں کے کور برآمد ہوئے.خبریں یہ بھی چلتی رہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس 18 لاکھ روپے کی لگژری گھڑیوں کے کور تھے. تاہم تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے نہیں روکا۔ ٹائمز آف انڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ کے ایک سینئر کسٹم افسر نے ان افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شاہ رخ خان کو کسی قسم کا جرمانہ ادا کرنے کا نہیں کہا گیا ہم نے شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم

سے صرف یہ کہا تھا کہ وہ جو سامان لے کر جا رہے ہیں اس کے لیے ڈیوٹی ادا کریں۔ یوں کسٹًم حکام کی جانب سے پھیلی خبروں کی تردید کے بعد افواہوں نے دم توڑ دیا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہےکہ مجھے بہت یقین ہے کہ میں‌نے ایک اچھی چیزبنائی ہے جو کہ شائقین کو بے حد پسند آئیگی . میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے باقی مداح ہی دیکھ کر بتائیں گے کہ فلم کیسی ہے.

Shares: