کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے؟ بیرسٹر گوہر علی خان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو دن سے قابض سیاسی رہنما ہائیکورٹ پر حملہ آور ہیں،ان کی روش ہے فیصلوں کو ماننے کی بجائے حملہ آور ہوتے ہیں
ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ ،ایڈووکیٹ شعیب شاہین ، ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کل بہت سی پریس کانفرنس ہوئیں، باپ، بیٹا، بھانجا، بھتیجا سب لگے ہوئے ہیں، ان کا مقصد یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی نشان نہ رہے، یہ ہائیکورٹ اور سُپریم کورٹ پر حملہ آور تھے، یہ الیکشن کمیشن کو یرغمال کرکے بیٹھے ہوئے ہیں،ہم توقع کررہے تھے کہ الیکشن کمیشن سے کوئی بیان آئے گا،ہمارا پارٹی الیکشن کا مکمل پراسیس ہوا ہے،ہمارے تمام پارٹی الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں، ان سب کو پتا ہے 8 فروری کو ان کے پاس کچھ نہیں بچنا،یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پاس بلا کا نشان نہ رہے، کسی پارٹی سے نشان لینا اس پارٹی کو ڈیزالو کرنے کے مترادف ہے، بلا صرف تحریک انصاف کا نشان نہیں، 70 فیصد عوام کی امنگوں کی نشانی ہے،
بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی اپنے خلاف فیصلہ آنے پرججز کیخلاف بیانات،دھمکیاں دینے کی ویڈیوز چلا دی ہیں
اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوئے تو معیشت کو نقصان ہو گا،عدلیہ نوٹس لے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل چیئرمین، اصل لیڈر عمران خان ہے، وہ جیل میں ہو یا باہر وہی لیڈ کرتے ہیں، وہی رہنمائی کرتے ہیں، میں اُن کا نمائندہ ہوں، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات صاف و شفاف تھے، صاف و شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معشیت تباہ،ملک کا بدترین نقصان ہوجائےگا،جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی،یہ جو قابض بیٹھے ہیں ان کو اس بات کا ادراک نہیں،عدلیہ سے التماس کرتے ہیں کہ اگر ایسے حملے ہوئے تو عوام کس طرف چل پڑے گی،کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے؟،80 سے ذیادہ کیسز ہیں کسطرح لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے،عدلیہ کو بتا رہے ہیں ایک پارٹی کے خلاف سازش ہو رہی ہے،ہماری عوام سے گزارش ہے کہ پُرامن رہیں،کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے؟ اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوئے تو معیشت کو نقصان ہو گا،انتخابی نشان لینے کے بعد جو ہارس ٹریڈنگ ہو گی اسکا ذمہ دار کون ہو گا، اگر آپ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لے لیں گے تو ریزرو سیٹیں کس کو ملیں گیں؟ جس طریقے سے شاہ محمود قریشی کو روکا گیا یہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے خلاف سازش ہے،الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے،
سپریم کورٹ نے ظل سبحانی کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ، نا اہلی کے باوجود ظل سبحانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،لطیف کھوسہ
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ ایک مفرور شخص کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہمارے سفیر نے سی آف کیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہائی کورٹ کی بائیو میٹرک مشین چل کر جاتی ہے، اسی ظل سبحانی کو وزیر اعظم بنانے کے لیے لایا گیا ہے،سوشل میڈیا کا زمانہ ہے سب دیکھ رہے ہیں،لندن پلان کے تحت بادشاہ سلامت کو چوتھی دفعہ وزیراعظم بنانا ہے،چھ آف شور کمپنیاں ہیں ہی آپکی،دھرتی ماں کو آپ چوتھی دفعہ لوٹنے جا رہے ہیں،جو لوگ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے وہ انتخابی نشان پر ہی ووٹ دیتے ہیں،جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے،جس طرح کاغذات منظور ہوئے اسے کون کرواتا ہے،میرے داماد کے سیکرٹری کو آج اٹھالیا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کو آوور ریچ کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،پارلیمان نہیں ہے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی،ہمارے کسی امیدوار کے کاغذاتِ ابھی تک منظور نہیں کیے گئے،ایک بندہ تا حیات نا اہل ہے اس کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر لیے گئے ہیں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے یہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ،چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانا ہے تو ملکی معیشت ڈوبے گی،یہ پاکستانی تاریخ کی بدترین پری پول دھاندلی ہے، کل شاہ محمود قریشی کو نہیں سپریم کورٹ کو دھکے پڑے ہیں،نواز شریف کے لیے صرف ایک ہی طریقہ ہے وہ 90 ون ایف میں ترمیم ہے،ابھی پارلیمان نہیں آئینی ترمیم بھی نہیں ہو سکتی ،سپریم کورٹ نا اہلی میں اپیل بھی خارج کر چکی ہے، سپریم کورٹ نے ظل سبحانی کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ہے، نا اہلی کے باوجود ظل سبحانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،
این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن
کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ