کیا ٹوئٹراب صارفین سے ٹوئٹس دیکھنے کے پیسے چارج کرے گا؟

0
42

پیغام رسانی کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر کے مطابق وہ مستقبل میں ہائی پروفائل اکاؤنٹس سے معلومات کے حصول پر سبسکرپشن چارجز لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے اپنے سالانہ انویسٹرز اجلاس کے دوران ممکنہ ’نیو سپر فالوز سروس ‘ کا اعلان کیا ہے جو اشتہاراتی اہداف سے ہٹ کر آمدنی کے نئے طریقوں کی تلاش کی جانب ایک قدم ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سپر فالوز کے ذریعے پبلشرز اور مواد کے تخلیق کاروں کو براہ راست صارفین کا تعاون مل سکے اور اسی فائدے کو دیکھتے ہوئے وہ مزید اچھا مواد تیار کریں گے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ وہ اپنی سروس کے فوائد کا بھی دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں اور ایسے طرز عمل کی جانچ بھی کررہے ہیں جو پراڈکٹ فیچر کی حوصلہ افزائی یا ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

پریزینٹیشن کے دوران دی گئی وضاحت کے مطابق سپر فالوز کے ذریعے ٹوئٹر صارفین کوننٹینٹ کری ایٹرز کی مالی معاونت کرکے نیوز لیٹر، خصوصی مواد اور حتیٰ کہ ورچوئل پیجز وصول کرپائیں گے۔

اس حوالے سے اجلاس میں شریک ایک ماہر کیرولینامیلانیسی کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں لگتا کہ حاضرین خصوصی مواد کی ادائیگی پر رضامند ہوں گے، اس طرح کا ماڈل یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر موجود مواد کے لیے معنی رکھتا ہے لیکن ٹوئٹر کے لیے اس پر مزید غور کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ابھی تک ٹوئٹر کی آمدنی کا ذریعہ صرف اشتہارات اورپروموٹڈ پوسٹس ہیں لیکن سپر فالوز کے ذریعے ایک نئی راہ کھلے گی۔

دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح صارفین ٹوئٹر پر بھی وائس میسجز بھیج سکیں گے؟

ٹویٹر صارفین کیلئے زبردست فیچر لے آیا

Leave a reply