کیا وکیل ہمیں بتائے گا کیس کا، کیسے چلانا ہے؟ سپریم کورٹ برہم
سپریم کورٹ میں کپاس کی پیداوار والے علاقوں سے شوگر ملز کی منتقلی کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے حمزہ شوگر مل جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کو مقدمہ میں فریق بنا لیا ،عدالت نے شریف خاندان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی سرزنش کی ، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو اپیل پر پہلے بات کرنے دیں،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ کیا وکیل ہمیں بتائے گا کیس کا کیسے چلانا ہے؟ وکیل نے کہا کہ شوگر مل لگانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن بڑا واضح ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر زراعت فخر امام کے بیان کے مطابق کاٹن کی پیداوار 25 فیصد کم ہوگئی،وزیر کے مطابق حکومتی اقدامات سے کاٹن کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے، طاقتور ایلیٹ نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کاٹن کی پیداوار کی حوصلہ شکنی کی ہے، سپریم کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
شریف خاندان اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی کپاس والے علاقوں سے منتقلی کیلئے درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں
رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب
یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار
وکلا پڑھے بغیر ہر چیز کو چیلنج کر دیتے ہیں، رمضان شوگر مل کیس میں عدالت کے ریمارکس
شوگر مافیا کے سامنے بے بس تھے،رمضان میں چینی کی قیمتیں کتنی بڑھائی جا رہی تھیں؟ شہزاد اکبر