کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارگئے تو اسمبلیوں کو تحلیل کردیں گے،
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارگئے اور ہم جیت گئے،اب کیا چیز ان کو اسمبلیوں کی تحلیل سے روک رہی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات پر پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت ہار چکی ہے اور پاکستان کے عوام جیت چکے ہیں اورت پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کی تمام قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ڈی ایم کے لیے اسلام آباد کی جنرل نشست بہت اہم تھی۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ڈی ایم کوکامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آج جمہوریت، پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم کی فتح ہوئی ہے۔
اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری
وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف
سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟
سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم
کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔








