کیارا اڈیوانی اور سدھارتھ کی شادی کے وینیو کی سجاوٹ پر کتنا خرچ آئیگا

0
72

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہے. گزشتہ برس ان دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن اس سال یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں. اگلے ماہ کی 6 تاریخ کو دونوں شادی کررہے ہیں اور شادی کی تقریبات راجھستھان کے رائل ہوٹل میں‌ ہوں گی. کہا جا رہا ہے کہ خالی اس وینیو کی سجاوٹ میں پچیس لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے. یہ وہی ہوٹل ہے جس میں‌کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی تھی. کہا جا رہا ہے کہ 65 ایکٹر رقبے پر بنے اس ہوٹل میں جدید سہولیات ہیں ، یہ وینیو کیارا کو 90 لاکھ میں‌ملا ہے. اس میں دو بڑی جھلیں بھی ہیں‌، گارڈنز اور ڈانس فلوار کے علاوہ اوپن ایریاز اور بڑے ڈائننگ ایریاز بھی ہیں. کہا جا رہا ہے

کہ کیارا اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی یادگار اس لئے بھی ہو گی کیونکہ اس میں ہونے والے انتظامات سپنوں جیسے ہیں. کترینہ اور وکی کوشل کے بعد کیارا اور سدھارتھ اپنی شادی کو اس جگہ پر یادگار بنانے جا رہے ہیں.

Leave a reply