بالی وڈ میں آج کل جن اداکاروں کی دوستی کے چرچے ہیں ان میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کا نام قابل زکر ہے. یہ دونوں ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں دونوں کی دوستی کو دیکھتے ہوئے کافی عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کررہے ہیں اور ان کی دوستی شادی کے رشتے میں بدلنے جا رہی ہے. جی ہاںسدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کرنے والے ہیں . کہا جا رہا ہے کہ ان کی شادی 26 فروری کو راجھستھان میں انجام پائیگی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوں گے. شادی میں ہندوستانی رواج کے مطابق رسمیں ہوں گی اور اس ھوالے سے دونوں فیملیوں کی طرف سے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ شادی کا وینیو کہیں اور
رکھنا چاہتے تھے لیکن فیملیز کی وجہ سے وینیو راجھستھان میں رکھا گیا ہے. کیارا کس فیشن ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کریں گی اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنیں گی.کیونکہ کیارا اور سدھارتھ کچھ رو پہلے منیش ملہوترا کے گھر سے نکل رہے تھے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیںکہ اداکارہ منیش کا تیار کردہ جوڑ پہنیں گی.








