بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈیوانی جو اس وقت بالی وڈ میں بہت زیادہ مانگ رکھتی ہیں ان کی سپر ہٹ فلموں اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ آن اور آف سکرین جوڑی کی وجہ سے خبروں میںرہتی ہیں. کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کپ ان کے والدین بالکل نہیں چاہتے تھے کہ میں فلموں میں آئوں . خصوصی طور پر میرے والد چاہتے تھے میں کسی اور شعبے میں جائوں اور نام پیدا کروں . انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے وہ کیرئیر اپنائیں جن میں ان کو آگے بڑھنے کے ساتھ نام بنانے کا موقع ملے. میرے والدین میری اس
خواہش سے بھی بے خبر تھے کہ میں فلموں میں آنا چاہتی ہوں کیونکہ میں نے ان سے کبھی بھی اس خواہش کا اظہار نہیںکیا تھا. کیارا نے کہا کہ جب میںفلموں میںآئی اور میرے والدین نے دیکھاکہ نہ صرف میں محنت سے کام کررہی ہوں بلکہ نام بھی پیدا کررہی ہوں تو انہوں نے بھی پھر میری ھوصلہ افزائی کی . یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی چند ہفتوں میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی رچانے والی ہیں .