بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی دوستی یا ان کی محبت بی ٹائون میں خاصی چرچا میں ہے. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ وکقت گزارتے ہیں. ٹی وی کا رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ دنوں شرکت کی اور اس شو کے جج کرن جوہر ہیں انہوں نے سدھارتھ ملہوترا سے مذاق میں ایک سوال کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ ان دنوں آپ کی راتیں لمبی ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ تو اس سوال پر سدھارتھ شرما گئے اور شرماتے ہوئے کہا کہ رانجھا ہوں تو ہوں گی نا. سدھارتھ ملہوترا اس شو میں نورا فتحی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم تھینک گاڈ کی تشہیر کے لئے پہنچے.یاد رہے کہ فلم شیرشاہ سال 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اس میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا
ایڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کے راتاں لمبیاں اور رانجھا جیسے گانے بہت زیادہ ہٹ ہوئے اور اب بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ گانے سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی پر پکچرائز ہوئے تھے. ہندوستان ٹائمز کی چند روز قبل شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھارتھ اور کیارا دونوں اگلے سال اپریل 2023 میں دہلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں نے ابھی تک اس افواہ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔