بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی جنہوں نے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہے، رواں برس فروری میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا، دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں ہی بہت زیادہ خوش ہیں، کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میرا شوہر سدھارتھ بہت اچھا ہے ، اس نے مجھے جینے کا مطلب سکھایا ہے ، اس نے مجھے بتایا ہے کہ میں بہت باصلاحیت ہوں اور میں بہت زیادہ کام کر سکتی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے میری صلاحیتوں کو جانچا اور پرکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جتنا کام کیا ہے اس سے کہیں زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں.
کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ”میرے شوہر نے مجھے زہنی طور پر پرسکون کر دیا ہے ”اور اب مجھے بھی لگتا ہےکہ مجھ میں بہت زیادہ کام کرنے کی صلاحیت ہے ، میں باصلاحیت ہوں. یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیار ایڈوانی سے دیوانہ ور محبت کرتے ہیں اور شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں. کیارا نوجوانوں کی خاص کر کے بہ ہی پسندید ہیں.