بالی وڈ میں آج کل کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے بہت چرچے ہیں کئی سال دوستی کے بندھن میں رہنے کے بعد دونوں نے گزشتہ برس شادی کر لی . شادی کے بعد بھی یہ دونوں میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں. حال ہی میں کیارا ایڈوانی نے میڈیا سے گفتگوکی اس میںان سے دلچپسپ سوالات ہوئے ، ایک سوال کیا گیا کہ ابھی تک آپ نے سدھارتھ کےلئے کیا بنایا ہے ، اس پر انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک مصروفیت کے باعث کھانا نہیں بنا سکی اگر ایمانداری سے پوچھیں تو صرف پانی ہی ابال سکی ہوں. ہم دونوں کی مصروفیت بہت زیادہ چل رہی ہے ، کبھی میں گھر ہوتی ہوں تو کبھی سدھارتھ.
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”سدھارتھ ملہوترا کھانا پکانے میں مہارت رکھتے ہیں بالخصوص روٹی بہت عمدہ بناتے ہیں،” میں تو ان کے لئے کچھ نہیں بنا سکی لیکن انہوں نے میرے لئے یقینا بنایا ہے ان کے ہاتھ میں بہت ذائقہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ سدھارتھ انہیں پیار سے ”کی“کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا ، وہ میری بہت قدر کرتےہیں اور بہت محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں.