انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ کو بازیاب کروالیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چند روزقبل اغواء ہونے والی7سال کی مغویہ ثانیہ کو بازیاب کروا کر والد کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے بتایا کے مغویہ کا والدشعیب اپنی بیٹی ثانیہ کو اس کی والدہ صباء مشتاق سے ملوانے کے لیے عدالت لایا تھا جس پر بچی کی والدہ نے سابقہ شوہر آصف کے ساتھ مل کر احاطہ عدالت سے بچی کو اغواء کر لیا تھا۔ مغویہ کے ورثاء نے تھانہ اسلامپورہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ راشد محمود نے بچی کوبازیاب کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ بازیاب: ملزم گرفتار
Shares: