کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ملتوی

کڈنی-ہلز-ریفرنس-پر-سماعت-ملتوی #Baaghi

سندھ ہائیکورٹ ،صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کیس کی سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی گئی

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ ہونے کی صورت میں ہم کیسے سماعت کر سکتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت کا مقصد حاصل ہوچکا، اب وہ موثر نہیں رہی ،عدالت نے کہا کہ آپ پہلے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لیں تو اس درخواست کی سماعت کرسکتے ہیں،

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی گئی سلیم مانڈوی والا اوراعجاز ہارون کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی گئیں سلیم مانڈووی والا کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کروا دیا،نیب نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی عدالت نے ریفرنس کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں، خارج کیا جائے، فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے

نیب نے ملزمان اعجاز ہارون، عبد الغنی مجیدکی بریت کی درخواستوں کی بھی مخالفت کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ احتساب عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرے،نیب نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی مستقل استثنیٰ کی درخواست کی بھی مخالفت کر دی،اور کہا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کرے،

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

Comments are closed.