برطانیہ : سکھوں کا پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے والہانہ اظہار محبت

0
101

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں سکھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں سے خوش ہو کر سپورٹ کرنا شروع کر دیا.اور پاکستان اور عمران خان سے اپنے والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا..پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود حکومت پاکستان کے اقدامات نے بھارت میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کردیا ہے۔

لارڈز گراؤنڈ کے باہر ایک سکھ کا کہنا تھا کہ 72 سال بعد ایک ایسا لیڈر آیا ہے جس نے سکھوں کیلئے بارڈر کھولا ہے، میں پاکستان کی اس لیے حمایت کررہا ہوں کیونکہ بابا گرونانک پاکستان کے پنجاب میں دفن ہیں۔

سکھ برادری کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد برادری ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کررہی ہے کیونکہ آدھا پنجاب پاکستان میں ہے اور ہمیں بھارت میں لاہور والا کہا جاتا ہے، اس لیے ہم نے کھلم کھلا پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، میں بھارت کی طرح پاکستان کو بھی سپورٹ کررہا ہوں۔

لارڈز کے باہر شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم کیلئے بھرپور سپورٹ اور عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیئے اور ایسا لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقا کے تماشائی گراؤنڈ میں نہیں ہیں کیونکہ ہر جانب پاکستان کی گرین شرٹس اور پرچم تھے۔

Leave a reply