قتل بھی کیا ، جشن بھی منایا ، ویڈیووائرل ہوئی تو لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے
لندن:قتل بھی کیا ، جشن بھی منایا ، ویڈیووائرل ہوئی تو لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق مغربی لندن میں سفاک قاتلوں کی جانب سے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی لندن میں قاتلوں نے 18 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور اس کی موت کا جشن منانے لگے جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔دونوں ملزمان 18 سالہ ولیم ہینز اور 17 سالہ ملزم کو یوسف محمد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
پراسیکیوٹر بل ایملین جونس کے مطابق دونوں ملزمان نے یوسف اور اس کے دوستوں کے ساتھ سڑک عبور کی، یوسف کو بھاگنے کا موقع نہیں ملا اور ملزمان نے اس کے دل اور ٹانگوں پر چھریوں سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
جونس کے مطابق یوسف کو سب سے پہلے بلیڈ نما چھری سے دل پر حملہ کیا گیا جبکہ دوسرے نوعمر ملزم جس کی عمر کی وجہ سے نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اس نے مقتول کی ٹانگ پر حملہ کیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق جب یوسف فرش پر گرتا ہوا ملزمان کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کررہا تھا تو 17 سالہ ملزم نے اپنی چھری نکال لی اور اس کے پیچھے جاکر اس کی ٹانگ پر وار کیا۔