نئی دلی13 :سکھوں اور مسلمانوں کومارنا بی جے پی کانظریہ اورارمان ہے:راہل گاندھی بول اُٹھے ،اطلاعات کے مطابق نڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کاہندوتوا نظ ایک سکھ یا مسلمان کو مارنے کے سواکچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ کانگریس پارٹی کے محبت اور قوم پرست نظریے پر بھاری پڑ گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے وردھا میں کانگریس کارکنوں کے تربیتی پروگرام سے اپنی ورچوئل تقریر میں کہا کہ آج کے بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس نے نفرت پھیلا رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2014سے پہلے نظریات کی جنگ توجہ کا مرکز نہیں تھی لیکن اب یہ بھارت میں سب سے اہم ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندو توا کی بات کرتی ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہندوازم اور ہندو توا میں فرق ہے اور اگر فرق نہ ہوتا تو نام ایک ہی ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ کیا سکھ اور مسلمان کو مارنا ہندو مذہب ہے ، بالکل نہیں بلکہ یہ ہندو توا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل کرو ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا ہندو ، سکھ یا اسلامی مذہی کتابوں میں لکھا ہوا نہیں دیکھا جبکہ ہندو توا میں یہی نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہندو ہیں تو ایک نئے نام ہندو توا کی کیا ضرورت ہے ، بی جے پی ہندو توا کی بات کرتی ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہندو ازم اور ہندو توا میں فرق ہے ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے حالیہ برسوں میں اپنے نظریے کی تشہیر زیادہ زور و شور سے کی ہے اور اسے جارحانہ انداز میں اسے لوگوں تک پہنچایا ہے جبکہ کانگریس اپنے نظریے کو اس طریقے سے لوگوں تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔

Shares: