برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے
رائٹرز کے مطابق شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، چند روز قبل بھی بادشاہ چارلس سوم کو پروسٹیٹ سرجری کیلئے لندن کلینک منتقل کیا گیا تھا تاہم اب شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان میں کینسر کی تصدیق کی گئی،شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگ چارلس دوران علاج عوامی خدمات سرانجام نہیں دیں گے۔ کینسر کی تشخیص کنگ چارلس کے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔ جس کا باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے
گزشتہ ہفتے شاہ چارلس کو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا، کنگ چارلس کی بیماری کو شاہی محل نے معمولی قرار دیا تھا تاہم اب ملکہ کیملا اور شہزادہ ولیم کنگ چارلس کی جگہ مصروفیات میں شریک ہوں گے،کنگ چارلس کی کیموتھراپی کی جائے گی،کنگ چارلس ریاست کے سربراہ کے طور پر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔








