کچھ ماہ قبل شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آریان خان ابتدائی طور پر فلم بالی ووڈ میں اداکاری نہیں بلکہ اپنی آواز کا جادو دکھائیں گے۔ شاہ رخ خان کے اعلان کے بعد سے ہی اُن کے فینز کو آریان کی فلم کا انتظار تھا تاہم اب خان فیملی کے بیٹے آریان خان کی پہلی فلم کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
کنگ خان نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ فلم ’دی لوائن کنگ‘ کا چھوٹا سا پرومو پوسٹ کیا جس میں فلم کے مشہور کردار ’سمبا‘ کو دکھایا گیا ہے، اس پرومو کی خاص بات یہ ہے کہ ’سمبا‘ کی پس پردہ آواز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہے.
کنگ خان نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈزنی فلم انڈیا اور دیگر ٹیم کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کیا آریان کی آواز میری آواز سے ملتی جلتی ہے یا یہ میری ہی آواز ہے۔
یاد رہے کہ فلم ’لوائن آف کنگ ‘ کا اینی میٹڈ ورژن انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا جس میں ’مفاصہ‘ کے کرداد میں شاہ رخ خان نے اپنی آواز کا جادو دکھایا ہے. فلم رواں ماہ 19 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔