کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کا امدادی سامان تقسیم
کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کا امدادی سامان تقسیم
بلوچستان کے 10 اضلاع میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے
کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا تھا ۔ اس پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا جا رہا ہے ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں میں تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں تقسیم آخری مراحل میں ہے اس کے علاوہ رواں ہفتے میں بکا خیل کیمپ کے 2100 شمالی وزیرستان IDPs میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا جاہے گا ۔
پیکیج میں 58000 رضائیاں اور 29000 کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں ۔ کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم (WESS) کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جا رہا ہے جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔