کنگسٹن :کنگسٹن ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے168 رنز کا آسان ہدف ،اطلاعات کے مطابق کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جمیکا میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
پاکستانی ٹیم چوتھے روز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ دے بیٹھے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم سکا۔
قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔بابراعظم 55 رنز ، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 55 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیماروچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں 36 رنز کے خسارے کے سبب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس کے جواب میں کپتان کریگ بریتھ ویٹ کے 97 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔