پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی کو چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ، ان کو ڈراموں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، کنزا ہاشمی ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن وہ آج تک صف اول کی اداکارائوں کی لسٹ میں شامل نہیں ہو سکیں. لیکن اداکارہ کے ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ جلد وہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی۔دوسری جانب بھارتی اداکار کرن واہی نے بھی
اپنے انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں‘۔ کہا جا رہا ہے کہ میوزک وڈیو کی شوٹنگ دبئی میںکی گئی ہے تاہم کنزا ہاشمی یا کرن واہی نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی. یاد رہے کہ کنزا ہاشمی پاکستانی ڈراموں کا جانا مانا نام ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے ابھی تک سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں کامیڈی کرداروں میں وہ کم کم نظر آئی ہیں.