پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ جاری کر دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کی ہدایت کاری عابص رضا نے دی ہے جب کہ اس مختصر فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے۔
کنزہ ہاشمی نے اپن تصدیقی شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کا ایک کلپ شئیر کیا جس دورانیہ 13 منٹ اور 20 سیکنڈز پر مبنی ہے جس میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جس سے اس کا منگیتر غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کرتا ہے۔
کنزا ہاشمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مختصر فلم لیک ویڈیو دیکھیں، جسے دیکھنے کے بعد آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار ضرور سوچیں گے۔اداکارہ کی اس ویڈیو کو انستاگرام پر 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-
جبکہ اداکارہ کنزا ہاشمی کی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کو یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔