بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے بعد کنزہ ہاشمی بھی اس فہرست میںشامل ہو گئی ہیں جن کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملا ہے. اداکارہ نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کیا. انہوں نے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔
”کنزا ہاشمی سے قبل اسی برس عمران اشرف کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ ملا ہے” .یاد رہے کہ کنزا ہاشمی کا شمار ایسی اداکارائوں میںہوتا ہے جنہوں شہرت کی بلندیوں کو بہت محنت کے بعد چھوا ہے. وہ کبھی بھی مقابلے میں نہیں آتیں بس اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے رکھتی ہیں. کنزا ہاشمی اس وقت ڈراموں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کمرشلز بھی کررہی ہیں. وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیںا ور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوںکی تصاویر بھی شیر کرتی رہتی ہیں.