سب کی نظریں سورج برجاتیا اور ان کے آنے والے فیملی انٹرٹینر ”اونچائی” پر ہیں۔ کہانی تین بزرگ شہریوں کی دوستی کے گرد گھومتی ہے جو اس عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ فلم میں انوپم کھیر، امیتابھ بچن، بومن ایرانی، نینا گپتا، اور ساریکا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ کاسٹ ان دنوں تشہیری مہم جوئی میں مصروف ہے اور انٹرویوز میں اپنے دل کی بات کہہ رہی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انوپم نے اپنی اہلیہ کرن کھیر کے کینسر کے سفر کے بارے میں کئے انکشافات اور بتایا کہ وہ اس مشکل وقت سے کیسے نکلے. انوپم کھیر نے کینسر کے خلاف کرن کھیر کی جیت کو اپنی سب سے بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ان کی
اہلیہ اب صحت مند ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرن نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے وہ بہت ہی مضبوط انسان ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اس مشکل پیریڈ میں کبھی ہار نہیںمانے ہمیں یقین تھا کہ سب اچھا ہو گا اور ہوا بھی. آج کرن کھیر صحتیاب ہیں. یاد رہے کہ فلم اونچائی کا ٹریلر پچھلے مہینے ریلیز کیا گیا تھا ، فلم میں پرینیتی چوپڑا ایک ٹرینر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سورج آر برجاتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اونچائی 11 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔