اداکارہ کرن ملک جنہوں نے شان شاہد کی فلم ضرار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ، ضرار تو بہت زیادہ نہ چل سکی لیکن کرن ملک کی ایکٹنگ کو بہت زیادہ سراہا گیا. کرن ملک کی اس عید پر دوسری فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ہے منی بیک گارنٹی ، اس میں بھی کرن ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. واسع چوہدری کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ماڈلنگ کررہی تھی اس میں بھی بہت مزہ آرہا تھا لیکن جب سے اداکاری شروع کی ہے مجھے اداکاری میں زیادہ مزہ آنے لگا ہے ، اداکاری میں انسان ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں

سیکھ رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے ضرار اس طرح ملی کہ ایک روز میں‌نے شان کو اپنے کسی دوست کے ساتھ ہوٹل میں دیکھا ، میں ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لئے چلی گئی ، تصویر لیکر میں واپس چلی گئی ، اگلے دن مجھے میرے ہی دوست نے جو کہ شان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کال کی کہ اس طرح سے ایک سکرپٹ ہے اگر اداکاری کرنا چاہو تو میں نے سکرپٹ سنا اچھا لگا ، میں نے ہاں کر دی ، یوں شان نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا اور آج مجھے پہچانا جا رہا ہے جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہے.

Shares: