کسی کردار کے مثبت یا منفی ہونے سے فرق نہیں پڑتا بس کہانی اور کردارمیں دم ہونا چاہیے نوین وقار

0
124

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کم کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور ان کے لیے کسی کردار کے مثبت یا منفی ہونے سے فرق نہیں پڑتا بس کہانی اور کردارمیں دم ہونا چاہیے۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں نوین وقار نے انڈپینڈنٹ اردو سے انٹر ویو کے دوران اپنی زندگی اور کیرئیر کے بارے میں کُھل کر بات کی انٹر ویو مے دوران نوین وقار نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ان کا ایک ڈرامہ ’چھلاوہ‘ کے نام سے آںے والا ہے جو ایک مافوق الفطرت کردار کی کہانی ہے۔

مذکورہ ڈرامے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا نیا ڈرامہ جس کا نام ’چھلاوہ‘ ہے، وہ جلد نشر ہونا شروع ہوجائے گا اور وہ ایک مافوق الفطرت مخلوق کی کہانی ہے۔

اپنے کردار کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی ہے جس کے پیچھے یہ ’چھلاوہ‘ پڑ جاتا ہے اور وہ کیسے اس سے نبرد آزما ہوتی ہے جبکہ ان کی خواہش تو تھی کہ وہ چھلاوہ کا کردار خود کریں لیکن انہیں یہ کردار نہیں دیا گیا۔

ہمسفر میں نوین نے ایک ولن کا کردار کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے انہوں نے کبھی کوئی منفی کردار نہیں کیا، اسکے جواب میں نوین کا کہنا تھا کہ وہ کم کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور ان کے لیے کسی کردار کے مثبت یا منفی ہونے سے فرق نہیں پڑتا بس کہانی اور کردار میں دم ہونا چاہیے۔

اپنے کم کام کرنے کے بارے میں نوین نے کہا کہ پاکستان میں کئی چینلز پر ایک ہی طرح کی کہانی چل رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمسفر کے بعد اسی قسم کے چار دوسرے ڈراموں میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہوئی تھی اس لیے وہ ایک ہی جیسا ہی جیسا کام باربار نہیں کرنا چاہتیں اسی لیے وہ کم مگر اچھا کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں تاکہ لوگ یاد رکھیں۔

نوین وقار نے اب تک صرف ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور اس کے بعد وہ بڑے پردے پر کبھی نظر نہیں آئیں اس پر نوین نے کہا کہ ہمارے ملک میں بننے والی فلموں میں لڑکی کو ایک شو پیس بنا کر پیش کیا جاتا ہے اس لیے میں کسی ایسے کردار کی متلاشی ہوں جو انہوں نے پہلے کسی ڈرامے میں نہ کیا ہو تو ضرور کروں گی-

چند سال پہلے نوین کو بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا تھا کیونکہ ان کے بقول وہ اس کے لیے تیار نہیں تھیں اور وہ فلم بھی اپنی ہی مرضی کی کرنا چاہتی ہیں۔

نوین وقار نے مزید کہا کہ معاشرے میں شادی اور پیار کے علاوہ بھی کئی موضوعات ہیں لیکن کوئی رسک لینے کو تیار نہیں ہوتا کیونکہ عمومی خیال یہ ہوتا ہے کہ عورت روئے گی نہیں تو ریٹنگ کیسے آئے گی۔ اب وقت آگیا ہے کہ نئے موضوعات پر بات کی جائے تعلیم اور معیشت کے بارے میں کہانیاں لکھی جائیں تاہم میں صرف ایک چہرہ ہوں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے جو ڈرامہ ساز ہوتے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک نیا ڈرامہ سائن کرلیا جس میں وہ ایک منفرد حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آئیں گی نوین وقار اپنے اس ڈرامے کے لیے بےحد پرجوش ہیں اداکارہ نے کہا امید ہے کہ مذکورہ عید کے موقع پر اسے نشر کیا جائے گا اور وہ اسڈرامے کے لئے بے حد پُرجوش ہیں

اس ڈرامے میں نوین وقار ماہ نور نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں ڈراؤنی کہانی پر مبنی اس ڈرامے میں کئی سالوں کا دور دکھایا جائے گا ڈرامے کو شمعون عباسی نے ڈائیریکٹ کیا ہے شمعون عباسی ایک دہائی بعد کسی ڈرامے کی ہدایات دیں گے

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نوین وقار کے ساتھ ثمینہ احمد اور عدنان جعفر بھی موجود ہیں اور یہ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا

نوین وقار نے ٹی وی پر اپنا کیرئیر بطور وی جے شروع کیا تھا اور گانے بھی گائے تھے بلکہ لکھے اور کمپوز بھی کیے تھے لیکن اداکاری شروع کرنے کے بعد انہوں نے موسیقی کو خیر باد کہہ دیا۔

خیال رہے کہ نوین چھلاوا سے قبل ڈرامہ سیریل ہمسفر ، بے وفا،الوداع، کچھ نہ کہو ،نے انتہا ، عینی کی آئے گی بارات اور متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں-

نئے ڈرامے میں حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آؤں گی نوین وقار

ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث احد رضا میر کا تھیٹر پلے موخر

Leave a reply